تاجر سپریم کونسل کے وفد کی نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) سہیب سے ملاقات
تاجر سپریم کونسل کے وفد کی نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) سہیب سے ملاقات
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) تاجر سپریم کونسل کے صدر حاجی شفیع عباسی کی قیادت میں عہدیداران کے ایک وفد نے نئے تعینات ہونے والے اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) سہیب سے ان کے دفتر میں تعارفی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تاجر سپریم کونسل کے وفد نے نئے اے ایس پی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور شہر کے تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ملاقات میں سکھر شہر میں ٹریفک کے نظم و ضبط، موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں اور متعلقہ تھانوں کے 15 اسٹاف کو مزید فعال اور چاق و چوبند بنانے جیسے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے شہر میں قانون و امن و امان کی بہتری، تاجروں کے تحفظ اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اے ایس پی سٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر تاجر سپریم کونسل کے جنرل سیکریٹری ممتاز لکی، برکت سولنگی، عبدالغیاث میمن، نوید آرائیں، مجیب آخوند، ملنگ بابا، آصف میمن، صادق کلوڑ، محمد فیصل میمن، ظہیر بھٹی، شہباز ملک، عبدالرشید غریب آباد، عمران بندھانی، عبدالرحیم سیٹھی، امجد میڈیسن سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ملاقات کے اختتام پر فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکاروں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔