October 28, 2026

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کی ملاقات۔

IMG-20261027-WA0147

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کی ملاقات۔

ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں پولیو کے خاتمے کے لئے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پولیو کے خاتمے کی موجودہ صورتحال، مہمات کے نتائج اور درپیش چیلنجز زیر بحث آئے۔ شرکاء نے انسداد پولیو مہمات کی مائیکرو پلاننگ، مربوط حکمتِ عملی، مہم کی مانیٹرنگ اور معیار، ہر بچے تک رسائی یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر تفصیل سے غور کیا گیا۔پورے صوبے میں یکساں اور ایک ہی وقت میں انسدادِ پولیو مہم کے انعقاد پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور اس حکمت عملی کو وائرس کے کنٹرول کے حوالے سے اہم قرار دیا گیا۔ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ قومی مشن ہے جس کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔