October 28, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ اورڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ خوشاب عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ

IMG-20251129-WA0424

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ اورڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈسٹرکٹ خوشاب عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی طرف سے کیے جانے والے کسان دوست اقدامات قابل صد ستائش و لائق تحسین وآفرین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسان کنونشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ء زراعت ملک محمد نواز چدھڑ نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض ملک محمد یعقوب ٹٹ نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ زراعت آفیسر ملک وقاص احمد سلہال نے کہا کہ حکومت پنجاب کی بہترین کسان دوست پالیسیوں سے کسان بھرپور طریقے سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ،کسان اتحاد کے رہنما راجہ محمد طارق مسعود ایاز نے کسانوں کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر زراعت آفیسر رانا محمد رضوان بھی موجود تھے ۔ مختلف علاقوں سے کسانوں نے کنونشن میں بھرپور شرکت کی ۔ دوران کنونشن مقررین نے محکمہ زراعت کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔