خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں نیو ٹریفک قوانین کے نفاذ اور منشیات کی روک تھام
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی سربراہی میں ڈی پی او آفس میں نیو ٹریفک قوانین کے نفاذ اور منشیات کی روک تھام کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جملہ ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس، اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا، نئے قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانا اور معاشرے میں منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مربوط حکمتِ عملی تشکیل دینا تھا۔
ڈی پی او خوشاب نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پولیس اور معاشرے کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔