October 28, 2026

میلسی(بیو رو چیف ) کامسیٹ یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں انٹر ڈیپارٹمنٹل الیکشن، میلسی کی

IMG-20251129-WA0423

میلسی(بیو رو چیف ) کامسیٹ یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں انٹر ڈیپارٹمنٹل الیکشن، میلسی کی سماجی، سیاسی اور تاجر شخصیت ملک عبدالجبار ملتانی کے صاحب زادہ عبدالواحد صدر منتخب، عوامی، سماجی اور تاجر حلقوں کی مبارکباد تفصیل کے مطابق کامسیٹ یونیورسٹی اسلام آباد وہاڑی کیمپس میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سوسائٹی کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا، جس میں کامسیٹ سوسائٹی آف ایگریکلچر کے عہدے داروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ انتخابات میں دو گروپوں نے حصہ لیا، جن میں گروپ اے کا انتخابی نشان ”کتاب” اور گروپ بی کا نشان ”قلم” تھا۔ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا۔ واضح اکثریت کے ساتھ عبدالواحد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عبدالواحد نے کہا ہے کہ”ہم ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں سسٹین ایبل ایکٹیویٹیز کے فروغ کے لیے طلبہ کو بااختیار بنائیں گے، یوتھ کو آگے لائیں گے، زرعی مسائل پر آگاہی پیدا کریں گے اور نئی نسل کو عملی سرگرمیوں میں شامل کریں گے۔”انتخاب میں کامیابی پر ڈیپارٹمنٹ کے ڈوو، ڈاکٹر رانا وکیل، ایگریکلچر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد اکرم،صدر پریس کلب میلسی میاں طارق عزیز،چوہدری غیور اسلم، اور سابق صدرسوسائٹی فار ہیومین رائٹس ضلع وہاڑی شیخ شاہد باری نے عبدالواحد کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ عبدالواحد میلسی کی معروف سماجی، سیاسی اور تاجر شخصیت ملک عبدالجبار ملتانی کے برخودار ہیں