خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس
خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی، ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف ،ڈاکٹر طاہرحیات،ڈبلییو ایچ او خوشاب ،نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد، اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی اور ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا اور بتایا کہ قومی انسداد پولیومہم کا آغاز 15 دسمبر سے ہورہا ہے جبکہ 18دسمبر 2025 تک جاری رھے گی کے ۔ مہم کے دوران ضلع خوشاب کے 2لاکھ 38 ھزار سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے تحفظ کےحفاظتی قطرے کے علاوہ وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ صدر اجلاس نے تاکید کی کہ تمام مائیکروپلان اپ ڈیٹ کریں اور موبائل & مائگرینٹ آبادی پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی 5 سال سے کم عمر بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہےڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع بھر کی تمام یونین کونسل میں تمام عملہ تعینات کردیا ھے اور ان کی تربیت شیڈول کے مطابق جاری ہے اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ مینجمنٹ ٹیم ان تمام ایکٹیویٹی کی مانیٹرنگ کر رہی ہے ڈاکٹر طاھرحیات ملک ،ڈاکٹر راو گلزار یوسف نے بتایا کہ مہم میں وٹامن اےکے کیپسول بھی پلائے جائیں گے