ظلم کی انتہا نہیں ہوتی تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
ظلم کی انتہا نہیں ہوتی
تحریر. ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
کبھی انسان بھی انسان پہ ظلم کرے گا? کیا انسان کو تخلیق کرنے والے رب نے انسان کو ایک دوسرے پہ ظلم و بر بریت کی انتہا کے لیے علم عطا کیا؟، فرشتوں سے سجدہ کروایا، کیا رب نہیں جانتا تھا کہ یہ تھوڑ دلا،کنجوس مکھی چوس، جی بھر کے حاسد اور حد سے زیادہ کینہ پرور انسان، اللہ پاک کی بنای ہوی خوبصورت کاینات، حسین دنیا اور معصوم و مظلوم انسانوں کو انتہائی ظالمانہ اور بزدلانہ طریقے سے بوقت رلاے گا؟ اور بے طرح ستاے گا؟ ، لیکن شاید انسان اپنی اوقات سے باہر ہوتا ہی اس لیے ہے کہ اللہ پاک نے اس کی اتنی اوقات رکھی ہی نہیں جتنی وہ سمجھ لیتا ہے لہذا جونہی اسے طاقت عطا ہوتی ہے اس کی گردن میں فوراً سے بھی پہلے سریا آ جاتا ہے پھر وہ اپنی خدای طاقتوں کو ان بھولے بھالے، معصوم اور مظلوم لوگوں پہ آزمانا شروع کرتا ہے جن کے نہ اختیارات ہوتے ہیں اور نہ ہی اوقات، وہ بیچارے بے زبان جانوروں کی طرح بادشاہوں کے ظلم و ستم کا شکار ہوتے ہیں، یہاں تک کہ اللہ پاک کی رحمت جوش میں آتی ہے اور ان ظالم حکمرانوں کے تختے یوں الٹ دییے جاتے ہیں کہ انھیں ساری دنیا کے سامنے نشانہ عبرت بنا دیا جاتا ہے، فرعون کو جب طاقت عطا ہوتی ہے تو اپنے آپ کو خدا کہتا ہے، لوگوں کے پیدا ہونے والے بیٹوں کو مروا دیتا ہے، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے دعویٰ نبوت کو جھٹلا دیتا ہے اور آخر کار اپنی فوج کے ساتھ دریائے نیل میں ڈوب کر ہلاک ہو جاتا ہے اور پوری دنیا کے لیے نشانہ عبرت بن جاتا ہے. نمرود بھی دعویٰ خدای کرتا ہے، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جھٹلاتا ہی نہیں بلکہ آگ کے الاو میں بھی جھونک دیتا ہے اور اتنی ساری زیادتیوں کے بعد اس کی موت ایک مچھر کے ہاتھوں ہو جاتی ہے اور اللہ پاک اسے بھی رہتی دنیا تک کے تمام لوگوں کے لیے نشانہ عبرت بنا چھوڑتے ہیں، تو بھلے ہلاکو خان تھا یا چنگیز خان، بھلے ہٹلر تھا یا موجودہ حکمران اگر سب اپنے دل و دماغ میں اس بات کو گرہ کی طرح باندھ لیں کہ. کل طاقت صرف اور صرف اللہ کی ذات ہی ہے تو پھر شاید یہ چند لمحوں کے حکمران اپنی اپنی طنابیں کبھی بھی ڈھیلی چھوڑ یں اور دنیا میں امن کی ہوائیں ہوں اور محبت کے جھونکے ہوں، لیکن وہ کیا ہے ناں کہ انسانی شرست کافی سے زیادہ بھٹکی ہوی اور بے راہ روی کی جانب مائل ہے، اسے نہ ہی تبلیغ سدھار سکی ہے اور نہ ہی تعلیم و تربیت، اسے لاکھ بتایا جاے کہ آگ میں ہاتھ ڈالنے سے ہاتھ جل جاتا ہے پھر بھی وہ جلتے ہوے کویلے میں ہاتھ ضرور ڈالے گا. سوہا انصاری ابھی صرف اٹھارہ سال ہی کی تھی کہ ایک میلاد میں وہ ایک بیگم صاحبہ کو اپنے بیٹے کے لیے اتنی پسندآی کہ پھر بات سوہا اور ذوہیب کی شادی پہ ہی ٹلی، بات یہیں تک رہتی تو اچھا تھا مگر جب زوہیب اس کی ماں اور اس کے بھای کے اندر کا شیطان جاگ پڑا تو انھیں بھولی بھالی، خوبصورت سوہا انتہائی چا لاک مکار اور بدصورت دکھای دینے لگی، انھوں نے امیر والدین کی بیٹی سمجھ کے سوہا سے اس کے والدین سے ان کی فیکٹری اور جائیداد میں حصہ لینے کا کہا اور جب سوہا ان کے لاکھ منانے کے باوجود بھی اپنے والدین سے شادی کے دوسرے ہی سال ہی اپنے پیارے والدین سے یہ خطرناک مطالبہ کرنے سے منکر ہو گءی تو انھوں نے اس بچی کو جو کہ ان کی بہو بھی تھی، سسکا سسکا کے موت کے گھاٹ اتارا، کبھی زبان کاٹ دی تو کبھی کان، کبھی آنکھ نکال دی تو کبھی ہاتھ، خیر سوہا کو اس درجے کی اذیت ناک موت دینے کے بعد گرچہ وہ تینوں مجرم نہ صرف اپنے منتقی انجام کو پہنچے بلکہ ساری دنیا کے سامنے نشانہ عبرت بن گیے، بزدل لوگ بہادروں کو اور بے کردار، باکردار لوگوں کو ذلیل و خوار کرنے میں لگے رہے،امرا، غریبوں کو مزید غریب کرنے میں لگے رہے، نفسانفسی کی جنگ نے کتنے اپنوں کو اپنوں سے دور کر دیا، ہاے ہاے انسان اتنا ظالم کیسے ہوا، ظلم کی انتہاوں پہ کیسے پہنچا، سمجھ سے بالا تر ہے.
ظلم کی انتہا نہیں ہوتی
گونگے کی کچھ زباں نہیں ہوتی
ظلم جب حد سے بڑھنے لگتا ہے
پھر دعا بھی دعا نہیں ہوتی
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
Punnam.naureenl@icloud.com