46

میں ٹوٹے کردیاں گی : ماضی کے ایک مشہور ڈائیلاگ سے شہرت پانے والی اداکارہ روزینہ کے عروج کو اچانک زوال کیسے آیا؟؟ بڈھا شیر ۔۔۔ 1974 کی وہ فلم جس

میں ٹوٹے کردیاں گی : ماضی کے ایک مشہور ڈائیلاگ سے شہرت پانے والی اداکارہ روزینہ کے عروج کو اچانک زوال کیسے آیا؟؟ بڈھا شیر ۔۔۔ 1974 کی وہ فلم جس کے ایک سین کی وجہ سے مشہور اداکارہ روزینہ پر بین لگ گیا : روزینہ 1970 کی دہائی کی کامیاب ترین فلمی اداکارہ تھی ۔ اس نے درجنوں فلموں میں کام کیا جن میں کئی سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں سر فہرست وحید مراد کی فلم ارمان ہے مگر کیرئیر کے عروج میں فلمسازوں کی ایک بے غیرتی کی وجہ سے اس زبردست اداکارہ پر اچانک زوال آگیا ، ایک فلم بنی بڈھا شیر ، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمسازوں نے اس کمرے میں خفیہ کیمرے رکھوا دیے جہاں روزینہ نے لباس تبدیل کرنا تھا ، چند قابل اعتراض سین عکسبند کرکے فلم کے اندر شامل کردیے گئے ،کیونکہ فلم بنانے والوں کا خیال تھا کہ ان قابل اعتراض سینز کی وجہ سے فلم زیادہ بزنس کرے گی جب فلم سینما پر چلی اورلوگوں نے روزینہ کے یہ سین دیکھے تو سینما سکرین کو جوتیاں ماری گئیں ، فلم شائقین کا خیال تھا کہ روزینہ ایسے سین نہیں کرا سکتی اور یہ روزینہ ہے ہی نہیں ، بعد میں اس نے پھر کچھ فلموں میں کام کیا مگر اب فلم بینوں کے اندر اس کے پسندیدگی بہت کم ہو چکی تھی اور دوسرے 1978 میں اس پر سرکاری اداروں نے بین لگا دیا روزینہ نے رفعت قریشی سے شادی کی جن سے انکی ایک بیٹی صائمہ قریشی پیدا ہوئیں جو آج ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ہیں۔۔٭ش۔س٭ #FBLIFESTYLE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں