October 28, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے کہا ہے کہ کسان بورڈ اور جماعت اسلامی کے امیر ضلع بہاولنگر ولید ناصر ،اور صدر باراسیوسی ایشن ہارون آباد میاں اطہر احسان باری نے ایک متفقہ قرار کے ذریعے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ 3

20240816_151246

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک نے کہا ہے کہ کسان بورڈ اور جماعت اسلامی کے امیر ضلع بہاولنگر ولید ناصر ،اور صدر باراسیوسی ایشن ہارون آباد میاں اطہر احسان باری نے ایک متفقہ قرار کے ذریعے صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چونکہ 3 ہفتوں کی طوفانی و قیامت خیز بارشوں سے کپاس سمیت نقد اور فصلات خریف کی تباہی اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس منفی اثرات کا ازالہ کیا جائے جو آغاز میں شدید گرمی اور لو سے نا بود ہوگئی تھیں اور بحالی پر دو بارہ ، سہ بارہ کاشت سے غیر معمولی اخراجات سے زیر بار آنا پڑا اور اب تاریخی بارشوں نے کسانوں کی معاشی کمر توڑ دی ہے اور نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس لئے سب ڈویژن ہارون آباد سمیت ضلع بھر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے مالیہ ابیانہ و دیگر عائدہ ٹیکسز فوری ختم کئے جائیں اور زرعی قرضوں کی ادائیگی کو موخر اور دیگر ترقیاتی فنڈز کو روک کر کسانوں اور متاثرین کو ریلیف دیا جائے