October 28, 2026

۔۔ فرشتہ صفت انسان دنیا سے چلا گیا ۔۔۔ ۔۔۔۔خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار شخصیت انجینر محمد اعظم بھٹی مرحوم ۔۔۔۔۔۔۔ تحریر۔۔ سید ندیم جعفری رینالہ خورد ۔۔۔۔ ۔۔۔۔ اس دنیا فانی میں خدائے بزرگ و برتر نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر زمین پر بھیجا

IMG-20240904-WA0369(1)

۔۔۔۔ فرشتہ صفت انسان دنیا سے چلا گیا ۔۔۔
۔۔۔۔خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار شخصیت انجینر محمد اعظم بھٹی مرحوم ۔۔۔۔۔۔۔
تحریر۔۔ سید ندیم جعفری رینالہ خورد ۔۔۔۔
۔۔۔۔ اس دنیا فانی میں خدائے بزرگ و برتر نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر زمین پر بھیجا۔ پھر اسکو ایک گروہ کی شکل میں رھنے کا حکم دیا۔ پھر اسی گروہ کو پہلے معاشرے اور پھر ملک کا نام دیا گیا۔ بعدازاں اسی ملک و معاشرے کے اندر رھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ھو کر خوشی و غم بانٹنے کی ھدایت کی ۔ جس نے اس ھدایت کی پاسداری کی وہ صراطِ مستقیم پر چلتے ھوئے مومن کہلائے ۔ اور جہنوں نے انہی کے درمیان پھوٹ ڈالی وہ شیطان و فرعون کہلائے۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ھے کہ سچائی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے راستے میں بہت سے مصائب و مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے۔ مگر جو لوگ مصائب کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ وہ نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی سروخر ھوتے ھیں۔
۔۔۔ اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ خدمت خلق عبادت ھی نہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی میراث بھی ھے۔ دکھی انسانیت کی خدمت پیغمبروں کا شیوہ رھا ھے۔ جو لوگ ان انبیاء کرام کی سنت کو زندہ رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے لئے دکھی انسانیت کی بلا معاوضہ و بلا تفریق خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ وہ افضل ترین شمار ھوتے ھیں۔
۔۔۔ ایسی ھی ایک شخصیت جو اس علاقے میں کسی تعارف کی محتاج نہیں تھی ۔ انکا کام و عمل انکا مکمل تعارف تھا۔ میری مراد چیف ایگزیکٹو اے جے سی گروپ آف کمپنیز ، چیرمین بہبود فاؤنڈیشن انجینر محمد اعظم بھٹی مرحوم سے ھے۔ جہنوں نے غریبوں ، بیواؤں ، یتیموں ، عمر رسیدوں ، محتاجوں ، بے سہاروں ، آپاھحجوں ، سفید پوشوں ، نابیناؤں ، طلباء و طالبات ، کھلاڑیوں کے لئے عظیم کارنامے ہائے سر انجام دے کر ایک تاریخ رقم کی ھے۔ اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ خلق خدا کی خدمت کرنے والے عظیم انسان ھوتے ھیں جبکہ دکھی انسانیت کو سہارا دینے والا انسان آج کے اس تیز ترین دور میں افضل ترین شمار ھوتا ھے۔ میں تو یہ کہوں گا کہ خود غرضی کے اس دور میں انسانیت کی بھلائی کرنے والے انجینر محمد اعظم بھٹی ھمارے علاقہ کے لئے ایک غنیمت سے کم نہیں تھے ۔ضلع اوکاڑہ کی معروف سماجی شخصیت سید ندیم جعفری راہنما الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے انکے بارے میں بتایا وہ ایک اعلی شخصیت کے مالک تھے ایک عرصے سے اس ان کو دن رات صرف ایک ھی عمل کرتے دیکھا اور کہتے سنا کہ اس وطن عزیز اور یہاں کے لوگوں کے لئے جبکہ خصوصاً رینالہ خورد کے لوگ کے لئے میری زندگی کام آجاے ۔ تو اس سے بڑا اعزاز نہیں ھوگا۔ علاقہ کے مستحق و ذھین طلباء و طالبات کی مکمل اعانت ۔ انکے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنا۔ سکول سے کالج ، کالج سے یونیورسٹیوں میں داخلے اور انکو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے جیسی تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر انکی مکمل امداد کرتے دیکھا۔ جبکہ کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کو دیکھا تو پہلے انکے آبائی گاؤں میں اپنے والد گرامی محمد اشرف بھٹی کے نام سے منسوب” اشرف سپورٹس کمپلیکس” کی تعمیر کی گئی۔ جسمیں فٹبال گراؤنڈ ، والی بال گراؤنڈ ، باسکٹ بال گراؤنڈ ، کبڈی گراؤنڈ ، شامل ہیں ، بعد ازاں چک نمبر 1 ون آر اے میں فٹبال گراؤنڈ ، 3 ون آر اے بہترین ھاکی و فٹبال گراؤنڈ ، 4 ون آر اے میں فلڈ لائٹس گراؤنڈ ، 8 ون آر اے میں فٹبال گراؤنڈ ، 9 ون آر اے میں فٹبال گراؤنڈ ، 9 جیڈی فلڈ لائٹس گراؤنڈ ، 12 ون اے ایل اخترآباد فٹبال گراؤنڈ ، گورنمنٹ ھائر سیکنڈری سکول بوائز رینالہ خورد میں فٹبال گراؤنڈ ، ڈی پی ایس رینالہ خورد میں ھاکی و فٹبال گراؤنڈز ، جعفر اسٹیڈیم میں ھاکی و فٹبال گراؤنڈز کی تزئین و آرائش اور بہتری کے لئے اقدامات ، گورنمنٹ بوائز کالج رینالہ خورد میں سیرت النبی لائبریری ،ڈی پی ایس منڈی احمد آباد میں مکمل بلاک جبکہ مختلف مساجد و مدارس میں اعلیٰ تعلیمی خدمات ، مختلف محافل و مجالس میں گراں قدر خدمات ، یتیم بچیوں کی شادیوں ، وہیل چیئرز ، بیساکھیاں ، آپاھحجوں کے لئے سائیکلز ، گرین اینڈ کلین پاکستان میں ھزاروں پودے لگانے ، طلباء و طالبات اور کھیلاڑیوں کو گراں قدر خدمات پر ایوارڈز قومی ، مذھبی ، تاریخی ، ثقافتی ، تقریبات کے فروغ کے لئے اقدامات ، علاقہ میں صفائی کے لئے بہترین اقدامات ، فری ایمبولینس سروس سے لے کر پنجاب بھر کے چھوٹے بڑے ھسپتالوں تک فری چیک اپ و آپریشن کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ عوام الناس کو صاف و میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے چکنمبر 5 ون آر اے میں 4000 لیٹر جبکہ چک نمبر 3 ون آر اے میں 2000 لیٹر کے فلٹر پلانٹس لگائے گئے۔ جہاں ھزاروں افراد مستفید ہورہے ھیں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر رینالہ خورد میں مختلف شعبہ جات میں معذور طلباء و طالبات کے لئے بہترین سہولیات فراہم کرنے ، مختلف پارکوں کی بحالی کے لئے امداد ، مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں مستحق طلباء و طالبات کی مستقل بنیادوں پر امداد سے لے کر علاقہ کے مکینوں اور بخصوص یتیموں۔ مسکینوں ، بیواؤں ، بے سہاروں ، سفید پوشوں ، غریبوں ، محتاجوں ، عمر رسیدوں ، اور مظلوموں کی مکمل اعانت و حمایت کرنے والے ، انکے وظائف ، راشن کی مستقل بنیادوں پر تقسیم ، اے جے سی کمپنی کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ھنر مند بنانے والے انجینر محمد اعظم بھٹی مرحوم نے بلا تفریق خدمت کرکے اپنی دنیا و آخرت بہتر بنا لی ھے۔
۔۔۔ میں نے اس شخصیت کو ایک عرصہ سے کسی کی زندگی ، کسی کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے دیکھا۔ انکی ھمیشہ یہ کوشش رھی کہ انکی جانب جو نظریں اٹھی ھوئی ھیں ۔ ان کی آنکھوں میں ادھورے خواب ھیں۔ ان لوگوں کے ادھورے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لئے دمے ، درمے ، سخنے ، قدمے شانہ بشانہ چل کر انکے دکھوں اور تکلیفوں کا مداوا کیا جائے۔ میں نے ھر شبعہ جائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے یہ کہتا سنا ھے کہ اللہ رب العالمین نے اس علاقے کے بہت سے افراد پر اپنا خصوصی کرم و فضل فرمایا۔ جو خوشحالی میں اپنا مقام رکھتے ہیں۔ مگر توفیق و عطا اور ظرف انجینر محمد اعظم بھٹی کے حصے میں ایا۔ ان جیسی شخصیات بہت کم پیدا ھوتی ھیں۔ میں نے کئی تقریبات میں انکو آقائے دو جہاں سرور کونین حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تذکرہ کرتے ہوئے روتے دیکھا تھا ۔شہداء کے حوالے سے بہت مرتبہ آبدیدہ ھوتے دیکھا اور کئی مرتبہ شہادت کی موت کی خواہش ظاھر کرتے تھے ۔
۔۔۔ انکے جنازہ میں ہزاروں سوگواروں کو دھاڑیں مار کر روتے دیکھا ۔ انکے جنازہ کی خاص بات یہ تھی کہ جب جنازہ کا وقت آیا تو اسوقت شدید دھوپ تھی ۔ مگر جب انکی میت وہاں آئی تو اللہ تعالیٰ کی خاص رحمتیں نازل ہوئیں ۔ ایک بادل وہاں ایا اور جب تک انکی میت یہاں سے رخصت نہیں ہوئی ۔ مکمل سایہ رہا ۔ جس کے بعد مجھے انکی لاتعداد نیکیوں کا ایک ثمر ملتے دیکھا ۔ جب اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں سے راضی ہو تو اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں ۔ جس کے بعد مجھے یہ کہنا پڑا کہ اگر کسی نے انجینئر محمد اعظم بھٹی مرحوم جیسا بننا ہے تو اسکو انکی زندگی کے پہلوؤں پر توجہ دینی پڑے گی ۔
۔۔۔ میرے انکا ایک عرصے سے تعلق ھے۔ جب بھی کسی مستحق کی طرف توجہ دلائی۔ کبھی اس مستحق کو مایوسی نہیں ھوئی۔ لوگ ھمیشہ انکے لئے یہی دعا گو رہے ۔ اللہ رب العزت سے یہی دعا ہے کہ انکو آخرت کی تمام نعمتیں عطا فرمائے ، جنت الفردوس میں اعلیٰ ارفع مقام عطا فرمائے ، کامل بخش فرمائے ۔ کیونکہ انجینئر محمد اعظم بھٹی مرحوم ہمارے علاقے کا سرمایہ عظیم تھے ۔