October 28, 2026

*ٹوبہ ٹیک سنگھ() ریسکیو1122 آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد*

IMG-20240904-WA0370

*ٹوبہ ٹیک سنگھ() ریسکیو1122 آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد*

*ریسکیورز کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے*

*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر*

تفصیلات کے مطابق(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ) ریسکیو1122ٹوبہ ٹیک سنگھ سنٹرل اسٹیشن پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فراز منیرکی زیر قیادت کھلی کچہری منعقد کی گئی۔کھلی کچہری میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت تمام تحصیلز سٹاف اور افسران نے شمولیت اختیارکی،کھلی کچہری کا مقصد سٹاف کے مسائل سے آگاہی اور ان کا ازالہ تھا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیر نے سٹاف سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سٹاف کے مسائل کا حل ان کی اولین تر جیح ہے اور ریسکیو 1122کی کامیابی اس کے جذبہ خدمت سے سر شار کارکنوں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ہر قسم کے ہنگامی حالات میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے نوجوان ہمارا قیمتی اثا ثہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں فراز منیرنے کھلی کچہری میں شفٹ انچارجز اور ریسکیورز کو اُن کی ڈیوٹیوں اور ذِمہ داریوں سے آگاہ کیا۔بعدازاں شفٹ انچارجز اور ریسکیورزنے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے متعلقہ ونگ کو جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کا حکم صادر فرمایااور مزید کہا کہ تمام ریسکیو سٹاف کے پاس پرسنل میڈیکل کٹ موجود ہو جو کہ کہیں بھی اور کسی بھی جگہ لوگوں کی مدد کے لیے کارآمد ثابت ہو گی۔اس کے ساتھ ساتھ تمام ریسکیورز کو ہدایات دی کہ اُن کی گاڑیاں اور ایمرجنسی آلات بلکل صاف ستھرے اور ٹھیک حالت میں ہونے چاہیے۔ اس موقع پرکھلی کچہری میں کنٹرول روم انچارج اخلاق احمد فاروقی،سینئراکاونٹ آفیسر محمد فرحان رزاق،تحصیل انچارج کمالیہ محمد بشارت حمید،تحصیل انچارج گوجرہ رمضان قادری،تحصیل انچارج پیرمحل محمد وحید انور،ٹرانسپورٹ مینٹینس انچارج محمد خرم،شفٹ انچارجز،لیڈ فائر ریسکیورز،کنٹرول روم شفٹ انچارجز، میڈیا فوکل پرسن ملک ابراراور ریسکیو اہلکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

*ملک ابرار*
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122ٹوبہ ٹیک سنگھ