اوکاڑ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلع کونسل کی ٹیمیں شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے عملی اقدامات کی پالیسی پر گامزن، شہر کی
اوکاڑ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر ضلع کونسل کی ٹیمیں شہر کی بیوٹیفکیشن کے لیے عملی اقدامات کی پالیسی پر گامزن، شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے حوالے سے ضلع کونسل کی ٹیمیں بھرپور سرگرم عمل ہیں، بیوٹیفکیشن پالیسی کے تحت سڑکوں، پارکوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کی تزئین و آرائش کے کام جاری ہیں، جگہ جگہ، شجرکاری، وال پینٹنگ اور غیر ضروری بورڈز و بینرز کے خاتمے جیسے اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، چیف آفیسر ضلع کونسل فدا افتخار میر نے کہا ہے کہ شہری ماحول کی خوبصورتی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہر کی صفائی اور خوبصورتی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔