اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر
اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کا غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن، 40 لاکھ روپے کے جرمانے عائد، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کے ہمراہ نے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور غیر قانونی اور غیر منظور شدہ چلائے جانے والے 4 پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں سیل کر دیا جبکہ مالکان 10، 10 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے،اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز کے مطابق بغیر لائسنس اور حفاظتی اقدامات کے بغیر چلنے والے پٹرول پمپس شہریوں کی جان و مال کے لیے خطرہ ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صرف منظور شدہ اور محفوظ پمپس سے ہی ایندھن حاصل کریں، انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، پٹرول پمپ مالکان تمام قانونی لوازمات کو پورا کرنے کے بعد ہی کاروبار کریں اور سخت کاروائیوں سے بچنے کے لیے حکومتی احکامات کی مکمل پاسداری کریں،