November 17, 2026

# جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں، انسپکٹر راشد اسلام سیال کی خدمات کا اعتراف، ایس ایس پی محمد وسیم نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا

IMG-20261117-WA0148

# جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں، انسپکٹر راشد اسلام سیال کی خدمات کا اعتراف، ایس ایس پی محمد وسیم نے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز دیا

**قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات ٹریس کرنے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے تک پہنچانے میں اہم کردار، سی سی ڈی افسران کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا گیا۔**

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں، سنگین وارداتوں کی تفتیش اور عوام کے جان و مال کا تحفظ کسی بھی پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے۔

انسپکٹر راشد اسلام سیال نے قتل سمیت سنگین جرائم کے مقدمات ٹریس کرنے، وارداتوں میں ملوث ملزمان تک پہنچنے اور تفتیشی مراحل کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے اعتراف میں سی سی ڈی کے انچارج ایس ایس پی محمد وسیم نے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

تعریفی سرٹیفکیٹ کا اجراء اس امر کا اظہار ہے کہ محکمانہ سطح پر اچھی کارکردگی کا اعتراف اور حوصلہ افزائی پولیس افسران کے لیے مزید بہتر انداز میں فرائض سرانجام دینے کا ذریعہ بنتی ہے۔

علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کے لیے انسپکٹر راشد اسلام سیال سمیت سی سی ڈی کے افسران کی ذمہ داریاں انتہائی اہم ہیں۔ جہاں جرائم کے خاتمے اور عوامی تحفظ کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے جو اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ادا کرتے ہیں۔ شہریوں کو امید ہے کہ سی سی ڈی کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رہے گا اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔

**عوام کا مطالبہ ہے کہ جرائم کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں، میرٹ پر تفتیش اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔**