*فرقہ بندی کے اسباب اور ان کا سدباب* بدھ 12 نومبر 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*فرقہ بندی کے اسباب اور ان کا سدباب*
بدھ 12 نومبر 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*اے ایمان والو، اے عقل و دانش والو! فرقہ بندی سے بچو!*
اسلام ایک ایسا دین ہے جس کی بنیاد توحید، رسالت اور آخرت پر ہے، اور قرآن و سنت نے مسلمانوں کو امتِ واحدہ (ایک جماعت) بننے کی تعلیم دی ہے۔ مگر بدقسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں فرقہ بندی پیدا ہوگئی ہے اور دکھ کی بات تو یہ ہے کہ یہ وبا اہل علم میں زیادہ آ گئی ہے کیونکہ لوگ قرآن کے مقابلے کر اپنی عقل لگانے لگے ہیں جبکہ قرآن مجید فرقہ واریت کی مذمت کرتا ہے۔
*قرآن میں فرقہ بندی کی مذمت*
1- سورۃ الانعام (6:159): “بے شک جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور گروہ گروہ بن گئے، آپ کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے، پھر وہ انہیں بتائے گا جو وہ کرتے تھے۔”
2- سورۃ الروم (30:32):
“اور ان لوگوں میں سے نہ ہو جاؤ جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور گروہ در گروہ بن گئے، ہر گروہ اسی پر خوش ہے جو ان کے پاس ہے۔
*حدیث میں فرقہ بندی کی مذمت*
نبی ﷺ نے فرمایا:
“بنی اسرائیل بہتر (72) فرقوں میں بٹ گئے تھے، اور میری امت تہتر (73) فرقوں میں بٹ جائے گی۔ ان میں سے سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے۔”
صحابہ نے پوچھا: “یا رسول اللہ ﷺ! وہ کون سا فرقہ ہے؟”
آپ ﷺ نے فرمایا: “جو میرے اور میرے صحابہ کے طریقے پر ہو۔” (ترمذی)
یاد رہے کہ کوئی بھی ایک فرقہ مکمل طور پر ناجیہ نہیں ہو گا بلکہ ہر فرقے میں سے کتاب و سنت پر عمل کرنے والے لوگ ناجیہ ہوں گے۔
*اسلام کا اصل پیغام*
اسلام نے فرقہ بندی کو حرام اور گناہ قرار دیا۔
کہیں فرقے اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
اسلام میں مسلمانوں کو صرف ایک نام دیا گیا: “مسلم”۔
“اس نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے پہلے بھی اور اس (قرآن) میں بھی۔” (الحج 22:78)
اصل معیار ایمان اور عمل صالح ہے، نہ کہ فرقہ یا مسلک۔
*فرقہ بندی کے نقصانات*
امت کے اندر جھگڑے اور انتشار۔
دشمنوں کو مسلمانوں پر غلبہ پانے کا موقع۔
دین کے اصل مقصد (اللہ کی عبادت اور عدل قائم کرنا)
تخلیص:
اسلام میں فرقہ بندی کی اجازت نہیں ہے۔
قرآن نے منع کیا ہے
نبی ﷺ نے خبردار کیا ہے
نجات صرف ان کے لیے ہے جو قرآن اور سنت کے مطابق چلیں۔
آج کے زمانے میں فرقہ بندی سے بچنا بہت ضروری ہے، کیونکہ یہی چیز مسلمانوں کی جمعیت کو کمزور اور بکھرا ہوا کر دیتی ہے۔ قرآن و سنت ہمیں ایک ہونے کی تعلیم دیتے ہیں۔
*فرقہ بندی سے بچنے کے عملی طریقے)
1️⃣ قرآن اور سنت کو اصل معیار بنائیں
ا- سب سے پہلے قرآن اور صحیح احادیث کو سمجھیں اور ان پر عمل کریں۔
2- اپنی رائے، مسلک یا کسی بڑے عالم کی بات کو دین سے بڑا نہ سمجھیں۔
2️⃣ “مسلم” کہلانے پر اکتفا کریں۔
قرآن میں اللہ تعالی نے ہمیں صرف “مسلم” کہا ہے۔
اپنے آپ کو کسی خاص فرقے کے نام سے نہ پکاریں بلکہ کہیں:
“میں مسلمان ہوں، قرآن و سنت کا پیروکار ہوں۔”
3️⃣ اختلاف کو دشمنی نہ بنائیں۔
علمی اختلاف صحابہ کرامؓ میں بھی ہوتا تھا، مگر وہ ایک دوسرے کو بھائی سمجھتے تھے مگر آج تو لوگ اپنے کے علاوہ دوسروں کو غلط گردانتے ہیں اور دوسروں کو کافر تک کہنے سے دریغ نہیں کرتے اور اپنا محاسبہ تک نہیں کرتے اور سوچتے نہیں کہ شاید انھیں میں کوئی کمی ہو۔
اگر کوئی شخص دوسرے مسلک کا ہو تو اس سے نفرت نہیں بلکہ احترام کے ساتھ بات کریں اور ضرورت پڑے تو اسے سمجھائیں۔
4️⃣ مشترکہ باتوں پر اتحاد۔
سب مسلمان اللہ تعالی، قرآن مجید، رسول ﷺ، اور نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ پر ایمان رکھتے ہیں۔
ان چیزوں پر سب کا اتفاق ہے، لہٰذا ان پر اتحاد قائم کریں۔
5️⃣ علماء اور عوام کا رویہ۔
علماء کو چاہیے کہ وہ نفرت پھیلانے کی بجائے قرآن و سنت کی اصل تعلیم کو عام کریں۔
عوام کو چاہیئے کہ اندھی تقلید نہ کریں، بلکہ دلیل دیکھیں۔
6️⃣ دعاؤں اور نیک نیت کا سہارا۔
فرقہ واریت سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں
“اے اللہ! ہمارے دلوں کو جوڑ دے، اور ہمیں حق پر قائم رکھ۔”
*قرآن و سنت پر عمل، اتحاد کی بنیاد*
“مسلم” نام پر اکتفا کریں تاکہ فرقہ واریت کا خاتمہ ہو۔
اختلاف کو برداشت کریں اور بھائی چارہ کو فرغ دیں یہی مشترکہ ایمان کی بنیاد اور قوت ہے۔
الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں تیرے احکامات پر تیرے نبی کے طریقے کے مطابق عمل کرنے والا بنا دے۔
آمین یا رب العالمین
داعی الخیر
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333