بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر میں سیلاب زدگان کیلئے جہاں حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہیں وہیں ی فلاحی تنظیمیں بھی سیلاب زدگان کیلئے میدان عمل
بہاولنگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولنگر میں سیلاب زدگان کیلئے جہاں حکومت اپنا کردار ادا کررہی ہیں وہیں ی فلاحی تنظیمیں بھی سیلاب زدگان کیلئے میدان عمل میں ہیں سماجی شخصیت میاں ظہیر عباس کی جانب سے ہزاروں سیلاب زدگان کیلئے کھانے پینے کیلئے راشن سمیت گرم ملبوسات فراہم کئے جارہے ہیں تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں خدمت خلق کا جزبہ لیکر سیلاب متاثرین کی مدد کیلۓ میدان میں اترنے والی سماجی شخصیت میاں ظہیر عباس نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں سیلاب متاثرین میں راشن سمیت گرم ملبوسات تقسیم کئے بلکہ انہوں نے وزیر اعلئ پنجاب سے بھی اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کے پاس رہنے کیلۓ گھر نہیں کھانے کیلۓ راشن نہیں اسکا فوری نوٹس لیکر انہیں راشن سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیا فراہم کی جائیں تاکہ سیلاب متاثرین کی مشکلات میں کمی آسکے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے سماجی شخصیت میاں ظہیر عباس نے کہاکہ میری زندگی کا ایک ہی مشن ہے دکھی انسانیت کا خدمت کرنا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے جہاں تک ہوسکا انکے گھروں میں راشن، سردی کیلۓ گرم ملبوسات سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیا فراہم کریں گے