خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایم۔ای۔ای) تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چک نمبر39 ایم بی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لُکو کا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایم۔ای۔ای) تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا نے گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول چک نمبر39 ایم بی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لُکو کا دورہ کیا تاکہ تعلیمی معیار کا جائزہ لیا جا سکے اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کے دوران انہوں نے کلاس روم تدریسی عمل، طلباء کی کارکردگی اور اسکول انتظامیہ کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ملک قیصر عباس کھارا نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا اور تدریسی و تعلیمی عمل میں مسلسل بہتری لانا نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے اساتذہ کرام کو تلقین کی کہ وہ تدریس میں جدید اور دلچسپ طریقے اپنائیں تاکہ طلباء کی تعلیم کو مزید مؤثر اور پُرکشش بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی تعلیمی اتھارٹی معیاری تعلیم کے فروغ اور تعلیمی برتری کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔
> انہوں نے کہا، “ہم سب کا مشترکہ مشن یہ ہے کہ تدریسی معیار کو بلند کیا جائے اور ہر بچے کو معیاری تعلیمی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔”