ڈیرہ ملک گلزار بگھور(راجہ نورالہی عاطف سے) سابق ممبر ضلع کونسل خوشاب حاجی ملک احمد شیربگھور مرحوم کی اہلیہ ،سابق چیئرمین یوسی رنگپوربگھور ملک گلزاراحمدبگھور ایڈووکیٹ کی والدہ اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھورکے کوآرڈینیٹر ملک محمدوقاص بگھور ایڈووکیٹ کی دادی ،معروف سماجی شخصیات ملک محمد اشرف پناہ خیل اور ملک شیرعلی پناہ خیل کی ہمشیرہ اور ملک جعفر پناہ خیل کی پھوپھی مرحومہ کی رسم قل خوانی ڈیرہ ملک گلزار بگھور پر ادا کی گئ۔ جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبرقومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور ،ایکس وائس چیرمین ضلع کونسل خوشاب ملک محمد وارث بگھور، سابق چیرمین یو سی رنگپور بگھور ملک غلام جعفر خان بگھور ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسیوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہررضابگھور اور دیگر نمائندہ سیاسی و سماجی شخصیات ،وکلاء، تاجروں ، سوشل ورکرز اور بگھور برادری سمیت دیگر ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
211









