خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو 1122 خوشاب ملک محمد شکیل کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ اکتوبر کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 16935 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 3205 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3215 متاثرین کو ریسکیو کیا گزشتہ ماہ میں417 روڈٹریفک کے حادثات، 2345 میڈیکل کی ایمرجنسیز،01 پانی میں ڈوبنے کا واقعہ ،15 آتشزدگی،34 کرائم اور393 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے1016 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ2155 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق ملک محمد شکیل نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 278 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔
41









