بے لوث عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ۔۔۔۔۔۔۔بیرسٹر ملک معظم شیر کلو
خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف
سیاست دراصل خدمتِ خلق کا دوسرا نام ہے، اور جب کوئی سیاستدان خلوصِ نیت، دیانت اور عوامی درد کے ساتھ میدانِ سیاست میں قدم رکھتا ہے تو وہ دلوں پر حکومت کرتا ہے۔سابق ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو انہی باکردار اور عوام دوست رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے سیاست کو عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنایا ہے۔
حالیہ دنوں میں اُن کی بھرپور عوامی رابطہ مہم نے سیاسی فضاء میں ایک نئی روح پھونک دی ہے۔ شہر سے لے کر قریہ قریہ، مواضعات ،دیہات اور ڈیرہ جات تک وہ عوام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ان کے مسائل سنتے ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات تجویز کرتے ہیں۔ یہ عوامی رابطہ مہم صرف سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ ایک سماجی خدمت کے تحرک کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرانے کے لیے حتی المقدور بھرپورکوشاں رہنا ہے۔ واضح رہے کہ ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو ، علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار سدا بہار ایم پی اے ایڈووکیٹ ملک محمد وارث کلو مرحوم کے صاحبزادے ہیں، جنہوں نے اپنے دوراقتدار میں عوامی امنگوں۔کی ترجمانی کرکے بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور آج بھی تھل کے باسی ملک محمد وارث کلو کی مثالی سماجی خدمات کی خوب پذیرائ کرتے ہوءے نظر آتے ہیں۔ ملک محمد وارث کلو کی سیاست میں انٹری کے ساتھ ہی ان کا راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) سے رابطے کا آغاز ہوا۔ کئ مرتبہ ان کا انٹرویو اور ان کےساتھ میڈیا ٹاک کرنے کے مواقع میسر ہوءے۔ ان کو ہمیشہ تھل کی بے لوث خدمت کے جذبے سے سرشار پایا ۔ اب ان کے اس مشن کو ان کو صاحبزادے ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور ان کے بڑے بھائ سربراہ کلو گروپ ملک عبدالرحمان وارث کلو بھی جاری و ساری رکھے ہوءے ہیں۔ یادرہے کہ فخر تھل ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے بھی اپنے دور اقتدار میں حکومتی ایوانوں میں اہلیان تھل کے حقوق کی آواز بلند کرنے کےلیے بھرپورکردار ادا کیا جسے آج بھی یہاں کے باسی شاندار الفاظ میں سراہتے نظر آتے ہیں۔
بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے ہمیشہ شفافیت، میرٹ اور خدمت کے اصولوں کو اپنی سیاست کی بنیاد بنایا۔ اپنے گزشتہ دورِ اقتدار میں بھی انہوں نے ترقیاتی منصوبوں، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دی۔ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کے مطابق ان کی عوامی رابطہ مہم دراصل ان ہی وعدوں کی تکمیل اور عوام سے تجدیدِ عہد کا تسلسل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کی یہ مسلسل عوامی رابطہ مہم محض رسمی نہیں بلکہ خالصتاً عوامی خدمت کا تسلسل ہے۔ وہ ہر عوامی ملاقات میں یہ پیغام دیتے ہیں کہ سیاست کا اصل مقصد عوامی فلاح ہے۔ اُن کا اندازِ گفتگو نرم اور مؤدبانہ ہوتا ہے، جو عوام کے دلوں میں اُن کے لیے مزید احترام پیدا کرتا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کے دوران انہوں نے تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات کی بہتری، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور سماجی بہبود کے نئے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا ہے۔ نوجوانوں کو وہ ملک کا مستقبل قرار دیتے ہیں اور انہیں مثبت سیاست اور قومی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
یہ کہنا بجا ہوگا کہ ان کی دیانت، عوامی رابطہ اور خدمت کا جذبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خلق خدا کی بےلوث خدمت کی سیاست سے بھرپور عوامی محبت کمائ جا سکتی ہے۔
عوام کی محبت اور احترام اس بات کی گواہی ہے کہ بیرسٹر ملک معظم شیر کلو آج بھی بھرپور عوامی اپنائیت حاصل کئے ہوءے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں دائم شادوآبادرکھیں۔ آمین









