سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) تعلقہ روہڑی کی دیہہ صالح پٹ، گاؤں ڳٽن واری کے رہائشی علی گل مڱریو نے بااثر افراد اور پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ چند ماہ قبل اس کی اونٹنی غلطی سے کسی دوسرے گاؤں کی بھٹ (زمین) پر چلی گئی، جس پر گاؤں عزیر مڱریو کے رہائشی شہزادو ولد غلام قادر مڱریو کے کہنے پر ملزمان لياقت ولد سوڍو، عمر، ربنواز ولد راڻو اور رضا محمد ولد عبدو نے اونٹنی پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اسے بے رحمی سے قتل کر دیا۔
متاثرہ شخص علی گل مڱریو کے مطابق، اس واقعے کا مقدمہ سنگرار تھانے میں مذکورہ ملزمان کے خلاف درج کروایا گیا، جس کے بعد علاقے کے معززین نے اس تنازعے کو حل کرنے کے لیے فیصلہ دیا۔ فیصلہ یہ ہوا کہ ملزم پارٹی یا تو اونٹنی کے بدلے میں دوسری اونٹنی دے یا اس کی قیمت ادا کرے۔ ابتدا میں ملزم فریق نے فیصلے پر عمل کرنے کی حامی بھری، مگر اب وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں
علی گل مڱریو نے ایس ایس پی سکھر اور علاقے کے معززین سے مطالبہ کیا ہے کہ چڱا مرد (معززین) جو فیصلہ کر چکے ہیں، اس پر عملدرآمد کرایا جائے اور اُسے انصاف فراہم کیا جائے۔
52









