کرڑ (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ ضلع خوشاب فیض حسن ملک نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کرڑ کا وزٹ کیا۔ ڈی ای او نے اساتذہ کی حاضری، تدریسی معیار اور تعلیمی ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فیض الحسن ملک نے کلاسوں کا معائنہ کرتے ہوئے بچوں سے اردو لکھائی اور دیگر مضامین کے متعلق سوالات کیے۔ طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو مزید محنت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈی ای او نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی تعریف کی جبکہ بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔ڈی ای او کہا بچوں کی بنیادی مہارتوں خصوصاً اردو ، انگلش لکھائی اور پڑھائی کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]