34

*کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ*

*کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ*

ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے نوتال میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی اور چار راکٹ داغے، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔

فائرنگ اور راکٹ داغے جانے سے بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور وہ فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی تاہم حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں