*پنجاب میں سموگ وبال جان بن گئی، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں سر فہرست رہا۔*
لاہور میں مجموعی اے کیو آئی 400 کو چھو گیا، لاہور کے علاقے کینٹ،817، ساندہ روڈ 609، اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 517 تک جا پہنچا، ملتان کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہوگئی، مجموعی اے کیو آئی 507 تک پہنچ گیا۔
فیصل آباد712 ،گوجرانوالہ287، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 219 ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ سموگ کے تعلیمی سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟بہرحال یہ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔