قصور مردہ گوشت کی سپلائی ناکام، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی،ملزم گرفتار
قصور
مردہ گوشت کی سپلائی ناکام، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی،ملزم گرفتار
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈائریکٹر جنرل محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر قصور کی تحصیل چونیاں میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کی گوشت کی سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز راؤ عبیدالرحمن کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران مردہ گوشت سپلائی کرنے والے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس سے موقع پر 6 ٹن کے قریب مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا
یہ گوشت مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، برگر، پیزا اور شوارما پوائنٹس پر پہنچایا جانا تھا
حکام نے موقع پر ہی مردہ گوشت تلف کر دیا جبکہ سپلائی کرنے والی گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے ایسے عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات