*💥کرم: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید*
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔
کیپٹن نعمان سلیم (عمر: 24 سال، رہائشی: ضلع میانوالی) — جو ایک بہادر نوجوان میڈیکل آفیسر تھے اور طبی امداد کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ فرنٹ لائن پر دلیرانہ انداز میں لڑتے رہے — جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کے ساتھ پانچ بہادر جوانوں نے بھی وطنِ عزیز پر اپنی جان نثار کی۔
شہداء کے نام درج ذیل ہیں:
حوالدار امجد علی (عمر: 39 سال، رہائشی: ضلع صوابی)
نائیک وقاص احمد (عمر: 36 سال، رہائشی: ضلع راولپنڈی)
سپاہی اعجاز علی (عمر: 23 سال، رہائشی: ضلع شکارپور)
سپاہی محمد ولید (عمر: 23 سال، رہائشی: ضلع جہلم)
سپاہی محمد شہباز (عمر: 32 سال، رہائشی: ضلع خیرپور)