80

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا”] “ٹماٹر ہوا عوام کی پہنچ سے دور”

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا”]
“ٹماٹر ہوا عوام کی پہنچ سے دور”
ضلع عمرکوٹ کے مختلف شہر میں ٹماٹر کی قیمتوں نے ایک بار پھر عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے، جس کے باعث دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں سبزی فروش دکاندار ٹماٹر تولتے ہوئے — شہری خریداری کرتے ہوئے پریشان چہرے۔
عمرکوٹ شادی پلی سامارو کنری پتھورو ڈھورونارو کی منڈی میں ٹماٹر 700 سے 800 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ چکن بھی 750 سے 800 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ غریب اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے روزمرہ کی ضروریات پوری کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔

> “پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ تھی، اب تو ٹماٹر اور چکن دونوں ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔”
“ہم مزدور لوگ ہیں، روز کمانا روز کھانا ہے، اب کھانے کے لیے کچھ بچتا ہی نہیں

حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے کے دعوے تو کئی بار کیے گئے، مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث عوام اب بھی مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔

رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں