بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس،
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور علمائے کرام سمیت امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی
امن و امان کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی پالیسی پر زور دیا گیا
شرانگیزی اور فتنہ انگیزی سے متحد ہو کر برسر پیکار ہونے کا فیصلہ
امن و امان کی خارجی اور داخلی صورتحال کے پیش نظر مثالی اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید
اللہ تعالی نے وطن عزیز کی شکل میں ہمیں بہترین تحفہ عطا کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر
پاکستان میں امن و امان اور اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر
حب الوطنی کے جذبے کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز نے ہمیشہ بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر
معاشرے کی بہتری اور جرائم کے خلاف سب متحد ہو جائیں۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت
شر پسندی کے خلاف مل کر صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ ڈی پی او
کسی کو فتنہ انگیزی اور انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی پی او
علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے قیام امن کے لیے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔