18

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھہیں تفصیلات کے مطابق ہولسیل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن شکار پور روڈ سکھر

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھہیں
تفصیلات کے مطابق ہولسیل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن شکار پور روڈ سکھر کے سالانہ انتخابات زیر نگرانی الیکشن کمیشن کے اراکین محمد اکرام کمبوہ اور رکن محمد یوسف عمار کمبوہ کے منعقد ہوئے الیکشن کمشنر کے جاری کردہ اعلان کردہ نتائج میں بھائی چارہ پینل بلا مقابلہ منتخب ہوگیا جس کے مطابق بھائی چارہ پینل کے امیدوار صدر مختیار کمبوہ،نائب صدر حاجی اکرام اللہ کمبوہ،جنرل سیکریٹری حاجی وحیبب الحق آرائیں ،جوائنٹ سیکریٹری حاجی زوالفقار آرائیں ،خازن سادات اللہ شیخ جبکہ پریس سیکریٹری پر محمد یوسف کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جیت کے اعلان کی خوشی میں بھائی چارہ پینل کےحمایتیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بلا مقابلہ منتخب عہدے داروں کی جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کرتے ہوئے زبردست فلک شگاف نعرے لگائے اور ریلی کی صورت میں منتخب عہدے داروں کیساتھ مارکیٹ کا فوری کیا دورے کے دوران ممبران دکانداروں کی جانب سے منتخب عہدے داروں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئی اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کے پار پہنائے گئے مارکیٹ میں گشت کے دوران بھائی چارہ پینل کے منتخب عہدے داروں نے تاجر برادری کی جانب سے اعتماد کا مظاہرہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مارکیٹ کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مارکیٹ کے دکانداروں کو انکے جائز حقوق فراہمی سمیت بلدیاتی و بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں