نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) معروف ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ تھل کے نوجوانوں میں مثبت اور تعمیری جذبۂ مسابقت کا فروغ ایک نہایت خوش آئند اور قابلِ فخر امر ہے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں کامیابی کا انحصار صرف تعلیم پر نہیں بلکہ تخلیقی سوچ، خود اعتمادی اور صحت مند مقابلے کے جذبے پر ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ تھل کے نوجوان نہ صرف تعلیم میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں بلکہ مختلف قومی و صوبائی مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ماضی میں تھل کو پسماندہ علاقہ تصور کیا جاتا تھا، مگر اب وقت بدل چکا ہے۔ آج تھل کے نوجوان جدید ٹیکنالوجی، سوشل انٹرپرینیورشپ، کھیل، ادب اور سول سروس جیسے میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ نوجوان صرف اپنی کامیابی کے لیے نہیں بلکہ اپنے علاقے کے وقار اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہیں۔ فخر تھل ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے مزید کہا کہ تعلیم اور شعور کے فروغ کے ساتھ ساتھ مثبت اور تعمیری مسابقت نوجوانوں کے کردار کو نکھارتی ہے، انہیں عملی زندگی میں کامیابی کے لیے تیار کرتی ہے۔ اگر نوجوان حسد اور منفی رجحانات سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کا جذبہ اپنائیں تو پورا معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
انہوں نے ارباب بست وکشاد سے مطالبہ کیا کہ وہ تھل کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے تعلیمی وظائف، روزگار کے مواقع اور اسکل ڈیولپمنٹ پروگرامز شروع کریں تاکہ یہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوجوانوں کو درست سمت میں رہنمائی اور مواقع فراہم کیے جائیں تو تھل کے صحرا سے بھی علم و ترقی کے پھول کھل سکتے ہیں۔
علاقہ تھل کے سرمایہء افتخار ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ تھل کے نوجوانوں کا یہ مثبت رجحان علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کی نوید ہے۔ جس قوم کے نوجوان محنت، دیانت اور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں، اس قوم کو کوئی بھی طاقت ترقی و خوشحالی کی منزل سے روک نہیں سکتی۔
ہارون اباد (حافظ ثاقب سے) 10محرم الحرام یوم عاشور کاجلوس مرکزی امام بارگاہ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کرکٹر ناظر حسین الکویت پمپ والے کی والدہ ماجدہ انتقال کر
واقعۂ کربلا عراق کے شہر کربلا میں 10 محرم 61 ہجری کو پیش آیا، جسے عیسوی تاریخ کے حساب سے
*کراچی: موسمیات میں حملے اور فائرنگ کے باعث رینجرز، پولیس اور ایمبولینسز کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔*
*کراچی کا رہائشی موبائل ڈیلر بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق*