26

بگھور ایکسپریس وے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری — عوامی امیدوں کی تعبیر خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

بگھور ایکسپریس وے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری — عوامی امیدوں کی تعبیر

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

خوشاب کی سرزمین ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکی ہے۔ حال ہی میں بگھور ایکسپریس وے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری نہ صرف علاقے کے عوام کے لیے خوش آئند خبر ہے بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ وژنری قیادت جب خلوص نیت اور عملی جذبے سے کام کرے تو ناممکن بھی ممکن بن جاتا ہے۔
وفاقی پالیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی انتھک کاوشوں اور مؤثر پارلیمانی کردار کی بدولت اس تاریخی منصوبے کی منظوری ملی، جس پر اہلِ علاقہ کی جانب سے انہیں زبردست عوامی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ تحصیل نورپورتھل سمیت پورے ضلع خوشاب کے لیے ترقی، روزگار اور خوشحالی کے نئے دروازے کھولنے والا ثابت ہوگا۔
ایکسپریس وے کا قیام کسی بھی علاقے کی معاشی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ جہاں موٹروے جاتی ہے، وہاں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور صحت کے مواقع بڑھتے ہیں۔ یہی وہ وژن ہے جو انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے ہمیشہ اپنی سیاست کا محور بنایا — خدمت، ترقی، اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے عوامی فلاح۔
اہلِ خوشاب جانتے ہیں کہ ملک گل اصغر خان بگھور نے ہمیشہ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو ترجیح دی۔ چاہے وہ سڑکوں کی تعمیر ہو، تعلیمی اداروں کی بہتری ہو یا صحت کے منصوبے — ان کی قیادت عملی خدمت کا استعارہ بن چکی ہے۔ بگھور ایکسپریس وے پراجیکٹ ان کی عوام دوستی، منصوبہ بندی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
یہ منصوبہ نہ صرف مقامی معیشت کو مضبوط کرے گا بلکہ لاہور، اسلام آباد اور جنوبی پنجاب کے ساتھ زمینی روابط کو بھی تیز اور محفوظ بنائے گا۔ سیاحت کو فروغ ملے گا، زراعتی اجناس کی ترسیل میں آسانی پیدا ہوگی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع جنم لیں گے۔
بگھورایکسپریس وے کی منظوری کے حوالے سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری براءے وزارت مواصلات و ایم این اے انجئینیر ملک گل اصغر خان بگھور کا کہنا ہے کہ یہ
نورپور تھل کی ہزاروں سالہ تاریخ کا۔۔۔۔۔۔۔۔ پہلا میگا پروجیکٹ منظور ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 ارب 62 کروڑ روپے سے شاہراہ بگھور منظور کی گئ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھل اور این اے 88 کی ہزاروں سالہ تاریخ میں اس میگا پراجیکٹ کی منظوری کے دن کو مورخ ضرور تاریخی دن لکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم نے وہ کر دکھایا جو کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا اور یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اگر کچھ کر دکھانے کی لگن ہو توکچھ ناممن نہیں ہوتا ۔ انجئنیر ملک گل اصغر کا یہ بھی کہنا تھا کہ
جب پندرہ سال پہلے یہ کہا تھا کہ نورپور تھل کو بگھور ایکسپریس وے کے ذریعے موٹروے سے ملاوں گا تو لوگ ہنسا کرتے تھے کہ اس کو کون سی حکومت اربوں روپے دے گی نورپور تھل جیسے صحرائی شہر کو جس کی آبادی محض چند ہزار ہے کو یہ ایکسپریس وے کے ذریعے موٹروے سے کیسے ملائے گا۔ ممبر قومی اسمبلی کے مطابق کون سوچ سکتا تھا کہ نورپور تھل اور تھل جیسے علاقہ میں بھی 74 فٹ چوڑا دورویہ ایکسپریس وے بن سکتاہے ، جو قائد آباد سے منسلک ہو گا اور پھر قائد آباد سے براستہ میانوالی ، سی پیک ملکی دارالحکومت اسلام آباد / راولپنڈی سے منسلک ہوگااور صرف اڑھائی گھنٹوں میں آپ نورپور تھل شہر سے اسلام آباد پہنچیں گے
اور دوسری طرف نورپور براستہ قائد آباد اور خوشاب سے بذریعہ موٹروے لاہور دورویہ 74 فٹ چوڑے روڈ ایکسپریس وے کے ذریعے سرگودہا اور لاہور پہنچیں گے ۔ انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور خان بگھور کا مزید کہنا تھا کہ
الحمدللہ۔۔۔۔۔۔۔۔تھل اور این اے 88 کی ہزاروں سالہ تاریخ کا سب سے بڑا پراجیکٹ منظور
کرواکر دلی خوشی محسوس ہوئ ہے ۔ اس عظیم کارنامے کو تھل اور این اے 88 کی تاریخ میں اس لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کہ ایک پسماندہ علاقہ کا ایم این اے جو پہلی دفعہ ایم این اے بنا اور اس نے قسم اٹھائی ہوئی تھی کہ اسں کی زندگی کا واحد مقصد یہ تھا کہ تھل اور این اے 88 کو پسماندگی سے نکال کے ترقی کی راہ پر گامزن کر کے دم لوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں پورے تھل اور این اے88 کو اس عظیم تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انشاءاللہ عوم کی اجتماعی فلاح و بہبود اور تعمیروترقی کےلیے اپنا بھرپورکردار ادا کرتارہوں گا۔ دریں اثناءعوامی حلقوں میں ملک گل اصغر خان بگھور کے لیے دعاؤں اور تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ خراجِ تحسین دراصل اس بات کا اعتراف ہے کہ جب قیادت باصلاحیت اور عزم و خدمت سے سرشار ہو تو ترقی محض خواب نہیں رہتی بلکہ حقیقت کا روپ دھار لیتی ہے۔ راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) نے چند سال قبل جب پاکستان ہاوس آدھی کوٹ پر اپنے ٹی وی چینل کےلیے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے خصوصی انٹرویو کے دوران ان کی عوامی بہبود کی ترجیحات بارے سوال کیا تھا تو اس وقت بھی دیگر سماجی بہبود کی سکیموں سمیت انہوں نے تھل موٹروے بنانے کے عزم صمیم کااظہار کیا تھا جس میں اللہ تعالیٰ نے آخر کار ان کو کامیابی عطا کی ہے بلاشبہ بگھور ایکسپریس وے کا میگا پراجیکٹ تکمیل کے بعد علاقہ تھل کی شاندار ترقی کا زینہ ثابت ہوگا۔ درحقیقت
بگھور موٹروے کی منظوری خوشاب کے عوام کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے — اور اس کے معمار فخر تھل انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور یقیناً تاریخ میں خدمت و ترقی کے علمبردار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں