24

سکھر(بیورو۔چیف سید نصیر حسین زیدی) سبزی منڈی سکھر کے انتخابات میں اتحاد پینل کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ صدر کے عہدے پر کاشف کمبوہ

سکھر(بیورو۔چیف سید نصیر حسین زیدی) سبزی منڈی سکھر کے انتخابات میں اتحاد پینل کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔ صدر کے عہدے پر کاشف کمبوہ، نائب صدر عمران مینگل، جنرل سیکریٹری آغا ہارون پٹھان، جوائنٹ سیکریٹری نوشاد احمد قریشی، خزانچی جہانگیر خان اور پریس سیکریٹری کے طور پر میر احمد شیخ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔
اس حوالے سے سبزی منڈی ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکریٹری آغا ہارون پٹھان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات 2 نومبر کو طے تھے، تاہم 27 اکتوبر کو دیگر پینلز کے امیدواروں کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کے بعد اتحاد پینل کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیے گئے۔
هن چيو ته سبزی منڈی میں نکاسی آب، پانی اور گیس کی پائپ لائن، سڑکوں اور گاڑیوں کے شیڈز جیسے مسائل درپیش ہیں۔ منڈی کو پانی فراہم کرنے والی لوہے کی پائپ لائن 37 سال پرانی ہے، جس کی جگہ فائبر کی نئی پائپ لائن اور ڈرینیج کے مسائل کے حل کے لیے میئر سکھر سمیت متعلقہ سرکاری اداروں سے رابطہ کیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون سے منڈی کے مسائل حل کرائے جائیں گے، اور اس مقصد کے لیے یونین کے فنڈز اور ذاتی وسائل بھی استعمال کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں