مرشد آباد تھل ( راجہ نورالہی عاطف سے)آستانہ عالیہ مرشدآباد شریف
کا 103 واں سالانہ عظیم الشان
عرس مبارک حضرت خواجہ گل حسن رح ،حضرت خواجہ عبدالغفور رح ،حضرت خواجہ پیر محمد عبدالمعید سبحانی رح اورحضرت خواجہ پیر محمد انوارالحسن رح مورخہ۔1-2-3 نومبر بروزہفتہ اتوار سوموار
کوصاحبزادہ ڈاکٹر محمد غفورالحسن سبحانی سجادہ نشین دربار عالیہ مُرشدآبادشریف کی زیر نگرانی
انتہائی عقیدت و احترام سے انعقاد پذیر ھو رھا ھے۔۔ ڈاکٹر محمد غفور الحسن سبحانی کے مطابق عرس تقریبات میں ملک کے عظیم مزہبی سکالرز،جید علماےء کرام، معروف ثناء خوان مصطفی ا اور کثیر تعداد میں پیران کرام و مشائخ عظام تشریف لا رھے ہیں۔۔ عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی اور تحفظ کے عظیم جزبہ کو سر فہرست رکھتے ھوئے۔۔ مفکر ملت اسلام مفکر اہلسنت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر محمد اجمل رضا قادری بانی و امیر تحریک اصلاح معاشرہ گجرانوالہ ،تحفظ ناموس رسالت کے عظیم علمبردار،فاتح تحریک ختم نبوت،استاد العلماء
حضرت علامہ پروفیسر مفتی شیر محمد خان
آف بھیرہ شریف ،خطیب ذیشان درویش خطیب مبلغ اسلام حضرت علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی خادمی لاہور ،پیر طریقت آل نبی اولاد علی پیر سید ابوبکر شاہ الہاشمی،زیب سجادہ آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ شریف سرگودھا ،پیر طریقت رہبر شریعت حضرت صاحبزادہ پیر محمد سلیمان قمر قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ ماہنی شریف جھنگ،مفکر اسلام،عظیم سکالر اسلام پروفیسر ڈاکٹرصاحبزادہ پیر نجم الحسن نجم پیر آف آستانہ عالیہ کمبوہ شریف ،پیر طریقت رہبر شریعت آل نبی اولادِ علی پیر سید منصور شاہ اویسی قادری سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ واحدیہ میانوالی،
خطیب اہلسنت فخر حضرت علامہ مولانا غلام مجتبیٰ رضوی بہاولپور ،
مفکر اسلام خطیب پاکستان
ترجمان حق و رضا
حضرت علامہ فدا رسول سبحانی،مرکزی خطیب حاجی کیمپ فیصل آباداوردیگر جید علماءءکرام اس موقع پر اظہار خیال کریں گے۔ 2-3 نومبر کی درمیانی شب آل پاکستان محفل نعت کا انعقاد ھوگا جس میں معروف ثناء خوان مصطفی آقا دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔۔
عرس پاک کے تینوں روز لنگر پاک کا عظیم الشان اہتمام ھوگا۔۔ملک بھر اور بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں مریدین متوسیلین متعلقین اور عشاق مصطفی ا قافلوں کی صورت میں یکم نومبر سے دربار مرشدآباد شریف تشریف لائیں گے۔3 نومبر بروز اتوار دن 2 بجے قبلہ سجادہ نشین اختتامی خطبہ اور ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا فرمائیں گے۔
ہارون اباد (حافظ ثاقب سے) 10محرم الحرام یوم عاشور کاجلوس مرکزی امام بارگاہ
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)کرکٹر ناظر حسین الکویت پمپ والے کی والدہ ماجدہ انتقال کر
واقعۂ کربلا عراق کے شہر کربلا میں 10 محرم 61 ہجری کو پیش آیا، جسے عیسوی تاریخ کے حساب سے
*کراچی: موسمیات میں حملے اور فائرنگ کے باعث رینجرز، پولیس اور ایمبولینسز کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔*
*کراچی کا رہائشی موبائل ڈیلر بلوچستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جان بحق*