ناظرین اب رخ سکھر سے خیرپور کرتے ھیں جہاں موجود ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ جی زیدی کیا نیوز دے رھے ھو۔
والد کے انتقال کے بعد چچا زمین ہڑپ کرنے کنے
زمین پر قبضہ کرنے ۔
گاؤں سے بےدخل کر چکے ہیں — نوجوان کا احتجاج، خودسوزی کی دھمکی۔
اس سلسلے میں گاؤں عبدالرحمان انڑ کے رہائشی اعجاز انڑ نے خیرپور میں میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس کی دیہہ عبداللہ کلہوڙو میں پانچ جریب زرعی زمین ہے، اور والد اقبال حسین کے انتقال کے بعد اس کے چچا عبداللہ انڑ، نسیم خان، محمد صالح انڑ اور دیگر نے ظلم کیا ہے۔
انہوں نے زمین پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے گاؤں سے بھی نکال دیا ہے۔ اعجاز انڑ کا کہنا تھا کہ چچاؤں کے ظلم و زیادتیوں کے باعث وہ سخت پریشان ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ احتجاج اور شکایت کرنے پر اسے اور اس کی ضعیف والدہ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چچاؤں کے ظلم کا نوٹس لے کر اسے تحفظ فراہم کریں۔