29

ملیر: اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ماوا گٹکا کی کھلے عام فروخت، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں جاری ، رپورٹ ( لالا اویس خان) ملیر اسٹیل ٹاؤن

ملیر: اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ماوا گٹکا کی کھلے عام فروخت، پولیس کی مبینہ سرپرستی میں جاری ، رپورٹ ( لالا اویس خان) ملیر اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود میں ماوا گٹکا کی فروخت کھلے عام جاری ہے، جہاں مقامی سطح پر ایک مخصوص شخص مبینہ طور پر چوکی انچارج (شاہنواز) کی سرپرستی میں یہ کاروبار چلا رہا ہے ، عینی شاہدین کے مطابق ماوا گٹکا کی فروخت پر عام دکانداروں کو روک دیا جاتا ہے، مگر مخصوص افراد کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے، جس سے قانون کی بے توقیری اور نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے ، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام، خصوصاً ایس ایس پی ملیر سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر نوٹس لیں اور قانون کے یکساں اطلاق کو یقینی بنائیں تاکہ علاقے کو منشیات جیسے ناسور سے نجات دلائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں