ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کی حکومت پنجاب کی مہم کے سلسلہ میں بازاروں سے ریڑھیوں کی ریلوے گراؤنڈ
ہارون آباد /(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بازاروں سے تجاوزات ختم کرنے کی حکومت پنجاب کی مہم کے سلسلہ میں بازاروں سے ریڑھیوں کی ریلوے گراؤنڈ میں منتقلی کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد کی نگرانی میں گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کر دیا گیا۔حکومت پنجاب کی طرف سے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے اور ریہڑی بانوں کی طرف سے سڑکوں پر قبضہ کو ختم کروانے کی مہم چلائی جارہی ہے جس میں ناجائز قابضین کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں ہارون آباد کے بازاروں میں موجود ریہڑی بانوں کو بازار سے باہر منتقل کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر کی طرف سے ریلوے گراؤنڈ کی صفائی ستھرائی شروع کروا دی گئی ہے جہاں بازاروں میں لگنے والے ٹھیلے اور ریہڑیاں منتقل کی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عمل کرتے ہوئے ہارون آباد شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کا عمل جاری ہے اسی سلسلہ میں بازار سے ہٹ کر ایک مستقل ریہڑی بازار قائم کیا جارہا ہے جہاں شہر سے تمام ٹھیلے اور ریہڑیاں منتقل کی جائیں گی تاکہ بازاروں کو آمدورفت کے لیے کھلا بنایا جائے صارفین کے بازار آنے جانے میں سہولت پیدا کی جائے۔