November 16, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت۔ڈپٹی کمشنر نے کمشنر سرگودہا ڈویژن کوضلع میں پرائس کنٹرول، ستھرا پنجاب، سوشو اکنامک رجسڑی اور وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے

IMG-20240819-WA0346

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے ) ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت۔ڈپٹی کمشنر نے کمشنر سرگودہا ڈویژن کوضلع میں پرائس کنٹرول، ستھرا پنجاب، سوشو اکنامک رجسڑی اور وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے اقدامات پر چاروں تحصیلوں میں رواں ماہ اب تک کی پیش رفت کی تفصیلی برینفگ دی۔ اجلاس میں کمشنر نے حالیہ بارشوں کے بعد چاروں اضلاع میں نکاسی آب کا بروقت آپریشن مکمل کرنے پر چاروں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پرائس میکنزم پر جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اچھی کارکردگی کے حامل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے۔ انہوں نے روٹی، نان، ڈبل روٹی اور مرغی کے گوشت سمیت 12 بنیادی اشیائے خوردونوش کی طلب رسد اور قیمتوں پر گہری نظر رکھنے اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے ستھرا پنجاب پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو مزید متحرک کرنے کی ضرورت پر ضرور دیتے ہوئے کہا کہ انجام دی گئی سرگرمیوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔ سوشو اکنامک رجسڑی میں رجسٹریشن کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام ازخود اس پروگرام میں رجسٹرڈ ہو کر مستقبل میں حکومت کے مختلف فلاحی پروگراموں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرسروش فاطمہ شیرازی نے وزیر اعلی پنجاب کے عوامی بہبود کے مختلف اہداف بارے کمشنر سرگودہا کو رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر اے ڈی سی (آر) خالد عباس سیال،اے ڈی سی (جی) احمد صہیب اور اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی بھی موجود تھے۔