*سوچنا تو پڑے گا* انڈیا اور پاکستان کی ایٹمی جنگ نہیں ہونی چاہئے
*سوچنا تو پڑے گا*
انڈیا اور پاکستان کی ایٹمی
جنگ نہیں ہونی چاہئے
انڈیا ہمیں للکارتا ہے تو ہمیں اسکی مانگ میں سندور تو بھرنا پڑتا پڑتا ہے کیونکہ یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ہماری بقا بھی
مگر کسی حالت میں بھی انڈیا اور پاکستان کی ایٹمی جنگ نہیں ہونی چاہئے ۔
مانا کہ یہ دونوں قومیں اور حکومتیں دنیا کی سب سے چھوٹی ایٹمی طاقتیں ہیں اور انکے پاس صرف چند سو ہی ایٹمی ہتھیار ہیں مگر ان دونوں ملکوں کے سیاستدانوں اور فوجی قیادت کی نااندیشی کسی دن پوری دنیا کو لے ڈوبے گی ۔
اگر انڈیا اور پاکستان کی ایٹمی جنگ ہوگئی تو دھماکوں کا دھواں ہی دنیا کو تباہ کرنے کو کافی ہوگا ۔ ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل استعمال کے بعد صرف دو ہفتوں میں پوری دنیا دھویں کی 20 سے 25 کلو میٹر موٹائی کی دبیز تہہ میں چھپ جائیگی اور اگلے 20/25 سال دنیا بارشوں اور روشنی سے محروم ہو جائیگی ۔
روشنی کے نہ ہونے اور درجہ حرارت کی وجہ سے فصلیں نہیں ہونگی اور %40 گندم اور چاول کا قحط ہو گا ۔
چونکہ اس وقت دنیا میں غذا کے ذخائیر صرف 60 دنوں کیلئے ہیں تو مکمل ایٹمی جنگ کی صورت میں تقریبا دو ارب لوگ بھوک سے مر جائیں گے اور آہستہ آہستہ تقریبا %90 آبادی دو سال میں مر جائیگی ۔
یاد رکھیں کہ انڈیا اور پاکستان کی ایٹمی جنگ کی صورت میں دنیا میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا خواہ وہ خود ایٹمی طاقت ہو یا کوئی غریب بغیر ہتھیاروں کا ملک ۔ کسی کا بھی بچنا محال ہوگا ۔
میری یہ تحریر مضحکہ خیز لگے تو نہ مانیں لیکن ہم واقعی اب ان دشمنیوں کی وجہ سے تباہی کے راستے کے مسافر ہیں ۔
ہم اس تباہی سے بچ سکتے ہیں ۔ ہم دنیا کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔
سیاستدانوں اور فوجی قیادت کو 1980 میں یہ احساس ہوا تھا مگر 2025 میں یہ دانشمندی نہ سیاستدانوں میں ہے نہ فوجی قیادت میں ۔
اور نئی نسل سے کیا گلا جو ان معاملات کو سلجھانے اور دشمنیوں کے نتائج سے بچنے کے طریقے ڈھونڈھنے کی صلاحیت سے ہی محروم نظر آتی ہے ۔
سب ہی کو سوچنا تو پڑے گا۔
ہمیں بھی ۔ انڈینز کو بھی اور عالمی طاقتوں کو بھی
*برگیڈئیربشیرآرائیں*