رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپور بگھورمیں استاد علی خان بلوچ نے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کردیا
رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپور بگھورمیں استاد علی خان بلوچ نے اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ ان کی تعیناتی سے تعلیمی کا ادارہ ہذا کے سٹاف نے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر ہیڈماسٹر ملک عابد اقبال کا کہنا تھا کہ فرض شناس اساتذہ کرام ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ہمیں توقع ہے کہ نئے ٹیچر علی خان بلوچ اس نئے سکول میں بچوں کی تعلیم و تربیت کےلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ علی خان بلوچ ایک محنتی، فرض شناس اور طلباء دوست استاد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات سرانجام دے کر طلباء کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی جائننگ سے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفرآباد رنگپور میں تدریسی معیار میں مزید بہتری کی توقع کی جارہی ہے۔
علاقہ مکینوں، والدین اور سماجی شخصیات نے علی خان بلوچ کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے باصلاحیت اساتذہ کرام کا نظام تعلیم میں شامل ہونا علاقے کے تعلیمی مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔