*موسم کی تبدیلی،کوڑاکرکٹ و غلاظت کے انبار، میلسی شہر کے گرد ونواح میں مچھروں کی بہتات*۔ *ملیریا اور ڈینگی جیسی خطرناک وباؤں کے پھیلنے کا خدشہ*۔
*موسم کی تبدیلی،کوڑاکرکٹ و غلاظت کے انبار، میلسی شہر کے گرد ونواح میں مچھروں کی بہتات*۔
*ملیریا اور ڈینگی جیسی خطرناک وباؤں کے پھیلنے کا خدشہ*۔
میلسی (محمدمختارسولگی) حالیہ سلاب“ موسم کی تبدیلی ،میلسی شہر کےگرد و نواح میں صفاٸ کی ابتر صورتِ حال کے باعث مچھروں کی بہتات ہے ۔ موجودہ حالات کے مطابق وقت پر مچھر تلف کرنیکی اسپرے نہ کی گٸ تو میلسی شہر کے نواحی علاقہ جات میں ملیریا اور ڈینگی جیسی خطرناک وباؤں کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ ابتر صفاٸ کی صورت حال کے باعث عجیب قسم کے پروں والے مچھروں کی بھرمار ہورہی ہے۔ نواحی دیہاتوں میں صفاٸ کی ذمہدار ستھرا پنجاب/ڈاٸیوو کمپنی کے اہلکار مہینے میں ایک بار چکر لگا کر صرف فوٹو سیشن کرکے کچرا،غلاظت و گند اسی طرح چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اس بے ہنگم پڑے کوڑا کرکٹ اور غلاغت پر پلنے والے مچھروں کے باعث میلسی کے گرد و نواح کے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ تحصیل و ضلعی انتظامیہ خصوصاً ستھرا پنجاب انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلہ میں تاحال کوئی حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مچھروں کی بھرمار کی وجہ سے بچے، بڑے، بوڑھے سب بیمار ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے ضلعی ،بلدیاتی و ستھر پنجاب انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دیہی علاقوں کے گلی محلوں میں صفاٸ کی صورت حال کو بہتر بنا کر مچھر مار سپرے مہم شروع کی جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے ۔