November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)خوشاب کے قابل فخر سپوت ایڈووکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان کو پراسیکیوٹرمنتخب ہونے پر ڈی جی پیرا فورس

IMG-20251018-WA0216

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)خوشاب کے قابل فخر سپوت ایڈووکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان کو پراسیکیوٹرمنتخب ہونے پر ڈی جی پیرا فورس کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے سرٹیفیکٹ عطا کیا۔ عوامی، سماجی، تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ملک محمد وسیم سجاد اعوان کےلیے نیک تمناوں کااظہار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ملک محمد وسیم سجاد اعوان ، ایم سی ڈویلیپمنٹ کمیٹی کے ممبر ملک محمد جمشید اعوان اور سینیئر صحافی خالد جاوید اعوان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ دریں اثناء سوشل ورکر راجہ محمد شعیب ، سردار مداح خان بلوچ ، نمبردار ملک اسد عباس بگھور ،راجہ محمد عرفان قاسم نے ملک محمد وسیم سجاد اعوان کی مزید شاندار کامیابیوں کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔