November 17, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے )چئیرمین وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبرقومی

IMG-20251018-WA0215

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے )چئیرمین وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبرقومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغرخان بگھور نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈنینیشن کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور نے لاءاینڈ آرڈر، ڈویلپمنٹ، حکومت پنجاب کی گورننس اور دیگر ایشوز کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسی طرح ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان،رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ نے بھی لاءاینڈ آرڈر کے حوالے اظہار خیال کیا۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور ،ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان،رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ نے اپنے اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے ضلع خوشاب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اربوں کے فنڈز جاری کئے ہیں کسی کو بھی ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں کرنے دی جائے گی ۔صدر اجلاس نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے جاری کردہ ڈویلپمنٹ پروگرام اور منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے ۔جاری ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ کسی بھی کام میں غفلت یا کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت مکمل کریں تاکہ شہری ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نےکہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کی روشنی کے مطابق تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کی واضح ہدایات ہیں کہ تمام محکمے اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔بعد ازاں وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع خوشاب کی عوام کے لیے دی جانے والی الیکٹرک بسوں کے بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نےضلع خوشاب کے ارکان قومی اسمبلی اور رکن صوبائی اسمبلی کو الیکٹرک بسوں کے حوالے سے بتایا کہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں خوشاب،نوشہرہ،قائدہ آباد اور نور پورتھل میں الیکٹرک بسوں کے اڈوں، روٹس ،سٹاپ ودیگر سفری سہولیات بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ الیکٹرک بس کے تمام روٹس کا کرایہ صرف 20 بیس روپے ،اولڈمین،خواتین،سٹوڈنٹس،بچوں،معذور افراد فری سفر کر سکیں گے۔ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے انتظامات ،سہولیات سمیت تمام مراحل جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ سیاسی قائدین نے الیکٹرک بسوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی اپنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلع خوشاب کی عوام کو الیکٹرک بسیں فراہم کرنا بہترین اقدام اور خوشاب کی عوام کے لیے تحفہ ہے ہم وزیر اعلی ا پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر سیدہ عمارہ شیرازی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ثمینہ بشیر،اے سی قائدآباد حسیب الرحمان،اسسٹنٹ کمشنر نور پورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز،ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان ،رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ ، ممبر ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی پی پی 81 ملک امیر حیدر سنگھا،سابق ایم پی اے ملک کرم الٰہی بندیال، سردار ساجد خان بلوچ، کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات انجنیئر ملک طاہر ندیم بگھور ، رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر سید مصیب رضا شاہ،ایم پی اے خوشاب ملک محمد آصف بھاء کے کوآرڈینیٹر ملک بلال بھاء،ممبر امن کمیٹی ملک رضوان بھاء ایڈووکیٹ، سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر، سی ای او ہیلتھ جوہرآباد ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی ،سی ای او ایم سی خوشاب،جوہرآباد،سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد، ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس سعد صہیب سرور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر رانجھا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان، ڈی ای او انڈسٹریز محمد عبداللہ،ایکسیئن ایریگیشن خوشاب، ریسکیو 1122کے انچارج محمد حسن، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر امتیاز صدیقی،ڈسٹرکٹ آفیسر عشر زکوٰة، ستھراپنجاب، ایکسیئن ہائی وے خوشاب ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل، ڈسٹرکٹ آفیسر وائلڈ لائف ، لائیو سٹاک ،سی ای اوایجوکیشن رانا شبیر احمد صابری، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوُسنگ خوشاب، ایکسیئن فیسکو جوہرآبادغلام مصطفٰی اور ایگزیکٹو انجنیئر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔