ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سول ڈیفنس ہارون آباد کے گروپ وارڈن عظمت علی مدنی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) سول ڈیفنس ہارون آباد کے گروپ وارڈن عظمت علی مدنی اور ڈپٹی گروپ وارڈن زاہد حسین انجم نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس وارڈنز سروس کو منظم، فعال اور مضبوط بنانے کے لیے مختصر عرصے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس کا سہرا سول ڈیفنس آفیسر بہاولنگر۔ محمد ریحان وڑائچ کی قائدانہ صلاحیتوں، سرپرستی اور سول ڈیفنس کے شعبے میں بہتری کے لیے کی جانے والی مسلسل کاوشوں کو جاتا ہے. ان کی رہنمائی اور باہمی مشاورت سے سول ڈیفنس وارڈنز سروس کو ایک مضبوط اور منظم پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، جبکہ ہماری مؤثر قیادت، عملی دلچسپی اور پیشہ ورانہ اقدامات نے اس عمل کو مزید تقویت دی ہے. سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کے تحفظ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے. اس مقصد کے حصول کے لیے سول ڈیفنس مختلف سطحوں پر اپنی خدمات اور تربیتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کوشاں ہے. افسران کی سرپرستی اور تعاون سے سول ڈیفنس وارڈنز سروس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، اس کی تنظیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور ایک مضبوط و پیشہ ورانہ فورس کی صورت میں آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول میسر آیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ سول ڈیفنس نے مختصر عرصے میں اپنی عملی خدمات اور بہترین کارکردگی کے ذریعے ایک نمایاں شناخت قائم کی ہے، جس سے مستقبل میں عوامی خدمت، ہنگامی حالات میں معاونت اور حفاظتی اقدامات کے شعبے میں مزید بہتری کے امکانات پیدا ہوں گے. افسران کی خدمات کو قابلِ ستائش اور قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی سرپرستی اور تعاون سول ڈیفنس کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے. سول ڈیفنس کا بنیادی مقصد عوام، سرکاری و نجی اداروں اور صنعتی شعبوں کو آگ کے حادثات سے بچاؤ، بروقت ردِعمل، فائر سیفٹی قوانین اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ آگ سے متعلق حادثات کی روک تھام کے لیے صرف قوانین بنانا کافی نہیں بلکہ ان قوانین سے آگاہی، ان پر عمل درآمد اور متعلقہ افراد کی مناسب تربیت بھی انتہائی ضروری ہے. اسی مقصد کے تحت فائر مارشل ٹریننگ اور سیفٹی سے متعلق آگاہی کو فروغ دیا جائے، تاکہ مختلف اداروں اور صنعتی شعبوں میں کام کرنے والے افراد کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کر سکیں. انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کا مقصد معاشرے میں حفاظتی شعور کو فروغ دینا اور حادثات کی صورت میں بروقت اور مؤثر ردِعمل کی صلاحیت پیدا کرنا ہے. انہوں نے افسران کی خدمات کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت، مشترکہ محنت اور مؤثر سرپرستی کے ذریعے سول ڈیفینس کو ایک جدید، منظم اور پیشہ ورانہ فورس بنانے کی جانب پیش رفت جاری ہے. ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی اور بہتری کے لیے مضبوط قیادت، بہتر حکمتِ عملی اور ٹیم ورک بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، اور سول ڈیفنس میں بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے. عوام کو فائر سیفٹی قوانین اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا سول ڈیفنس کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے. اس مقصد کے لیے تربیتی سرگرمیوں اور آگاہی پروگراموں کا دائرہ وسیع کیا جائے، تاکہ عوامی سطح پر احتیاطی تدابیر کو فروغ دیا جا سکے اور مختلف اداروں میں کام کرنے والے افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے رہنمائی حاصل ہو.سول ڈیفنس عوامی خدمت، حفاظتی تربیت اور فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی کے مشن کو اسی جذبے اور لگن کے ساتھ جاری رکھے. انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کو مزید فعال اور مضبوط بنانا، جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا اور عوام میں حفاظتی شعور اجاگر کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے.