November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف دعاانلاین نیوز محمّد عامر حسین قریشی) فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ایک

Screenshot_2025-10-16_130408

میلسی (بیو رو چیف دعاانلاین نیوز محمّد عامر حسین قریشی) فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ایک نجی اسکول میں منعقد ہوا، جس میں دونوں تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس سے ذیشان بخاری، محمد ریحان خان غوری، حافظ فیاض، شریف وٹو، وسیم شبیر، فیروز خان، زاہد نظامی، شاہ حسیب، محمد طلحہ، محمد سلمان، محمد اشرف اور شاہد حمید جٹ نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرائیویٹ سکولز کے اتحاد، بہتری اور مضبوطی پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں تنظیموں کی جانب سے ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا، جس میں چار، چار نمائندے شامل کیے گئے۔ کمیٹی کو ایک ماہ کے اندر پرائیویٹ سکولز کے الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اجلاس میں آئندہ ماہ دوبارہ میٹنگ بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔