*میلسی گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ حکومت نے گندم کا ریٹ 3500 روپے
*میلسی گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ حکومت نے گندم کا ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کیا ھے جس سے کسان بھائیوں کی معاشی بہتری میں مدد ملے گی ۔ کسان گندم کی بروقت کاشت سے زیادہ پیدوار حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی سید امتیاز حسین شاہ ۔*
تفصیل کے ساتھ گزشتہ روز جناح ہال میونسپل کمیٹی میلسی میں محکمہ زراعت کی جانب سے زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت آگاہی کنونشن منعقد کیا گیا جس میں کاشتکاروں ۔ نمبرداران اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت میلسی سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ اگر کسان بروقت گندم کاشت کریں تو زیادہ پیداوار کا حصول ممکن ھے گندم کی اگیتی فصل کیلئے یکم نومبر بہترین تاریخ ھے انہوں نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری رقبہ جات پر امسال گندم ہی کاشت کی جائے گی جبکہ کاشتکاروں کو فیلڈ سروس یا رہنمائی درکار ہو تو محکمہ زراعت مکمل معاونت فراہم کرے گا ۔ اس موقع پر تحصیلدار چوہدری عبد الحمید نے کہا کہ کاشتکار اپنے مسائل کے حل کیلئے بلا خوف و جھجک متعلقہ دفتر تشریف لائیں ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جبکہ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کاشتکار بھائیوں کیلئے کھلے ہیں ۔ کنونشن سے صدر مرکزی انجمن تاجران میلسی سید شیراز حسین کاظمی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں زرعی مداخل کی کوئی کمی نہیں ۔ تمام اقسام کے بیج ۔ کھادیں اور زرعی ادویات سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں ۔ انشاء اللہ اس سال کسانوں کو انکی محنت کا بہترین معاوضہ ملے گا کاشتکار حضرات کو میرا مشورہ ھے کہ وہ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے بروقت گندم کاشت کریں اور معیاری بیج ۔ متوازن کھاد کے استعمال اور جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں ۔ کنونشن میں تحصیل بھر سے آئے ہوئے کاشتکاروں ۔ نمبرداران اور معزز شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کنونشن کے اختتام پر زراعت آفیسر زبیر ملوک و دیگر افسران نے کسانوں میں آگاہی مواد بھی تقسیم کیا اور جدید زرعی رہنمائی بھی فراہم کی۔
*M Yousafameer hansvi journalist mailsi*