November 17, 2026

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا

IMG-20251017-WA0286

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیڈرل اور صوبائی ایپکس کمیٹیوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے احکامات دیے گئے، تفصیلی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے مختلف ترقیاتی اور سکیورٹی سے متعلق فیصلوں کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عذیر احمد میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عمران خان، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان بھنگوار، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عمرکوٹ نور محمد شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشل ہائی ویز میرپورخاص، ای ٹی او ایکسائز عمرکوٹ سرفراز جلبانی، چیف مونسپل آفیسر عمرکوٹ سید ساجد علی شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ھریش چندر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ایاز کاچیھلو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وومین ڈیولپمنٹ عمرکوٹ ندیم احمد، سیکریٹری آر ٹی ای سید شیراز علی شاہ، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ممتاز بھٹی، ٹائون آفیسرز جہانزیب آرائیں، سید شھمیر شاہ، فرحان علی، لیبر آفیسر گلزار احمد آرائیں، ایکسی این حیسکو علی رضا بھٹی، مختلف حساس اداروں کے عملداروں آئی ایس آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، ایم آئی، ڈی آئی بی، محکمہ اطلاعات اور دیگر منسلک محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی ذمہ داریوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے سرانجام دیں تاکہ ترقیاتی پروگرام اور سکیورٹی کے اقدامات کے نتائج بروقت سامنے آئیں، اس سلسلے میں، ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ کی ہدایت کے مطابق مختلف منصوبوں اور فیصلوں کے حوالے سے عملدرآمد کی نگرانی کی جائے گی، مزید برآں، اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ ایپکس کمیٹیوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے موثر نظام وضع کیا جائے اور سیاسی و انتظامی میدان میں مربوط کوششیں جاری رکھی جائیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت دی کہ اپنے اپنے علاقوں میں اینٹی اینکروچمیںنٹ مہم چلائی جائے اور تمام غیر قانونی پیٹرول پمپ کو سیل کیا جائے اور کسی بھی دکاندار کو شھری آبادی میں دیوالی کے فٹاکے اسٹاک کرنے کی اجازت نہیں ہے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ ایف آئی اے کی سائبر ونگ کو ایک مراسلہ بھیجا جائے کہ ضلع عمرکوٹ میں ایک فوکل پرسن مقرر کیا جائے جو کہ سوشل میڈیا کے مسائل کے حل کے لیے اپنی رپورٹ پیش کریں، اس موقع پر مختلف محکموں نے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی، اس موقع پر ایکسی این حیسکو نے کہا کہ ہمارے محکمے کی پوری ڈویژن کی ریکوری گھریلو صارفین کی 70 فیصد اور کمرشل 100 فیصد مکمل ہے اور بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی گئی ہے، اس موقع پر کمیٹی کے سربراہ نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا کہ مستقبل میں اس نوعیت کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں تاکہ حکومتی اقدامات کی نتائج حاصل کیے جا سکیں اور علاقے میں امن و ترقی کی فضا برقرار رہ سکے۔