November 17, 2026

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے زمیندار ۔آبادگاروں سے مل مالکان کی آنکھ

IMG-20251017-WA0284

ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
ٹھٹھہ کے سیاسی سماجی رہنما
سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کے زمیندار ۔آبادگاروں سے مل مالکان کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔اس مھنگائی کے دؤر میں مل مالکان کی ناجائز کٹوتی اجناس کی مناسب قیمت نہ ملنے پر سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے کہا کے چاول کی فصل کا اجناس بازار میں آتے ہی اجناس کی قیمتوں میں کمی لائی گئی ۔
اس نے مزید کہا چاول کی فصل مارکیٹ میں آنے سے پہلے اجناس کی قیمت 2800 سے 3000 من تھی لیکن اب وہی اجناس مل مالکان 2200 من خرید کر رہے ہیں ۔
یہ آباد گار زمینداروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔
سید الطاف شاہ شیرازی نے ضلع انتظامیا اور وزیر اعلا سندھ اور ان سے منسلک اداروں سے اپیل کی ہے کے چاول کے اجناس کی کم سے کم قیمت ،3500 روپیہ من فکس کی جاۓ جیسے زمیندار اپنا خرچہ نکال سکیں جبکہ اس مھنگائی کے دؤر میں کھاد۔دوائیں ۔بیج کی قیمتیں آسماں سے باتیں کر رہی ہیں ۔
ہماری اپیل ہے کے زمیندار آباد گاروں کا معاشی قتل نہ کیا جاے انہیں چاول کے اجناس کی مناسب قیمت مقرر کر کے انہیں مزید پریشانیوں سےبچایا جاۓ۔