سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے آئندہ انتخابات (مدت 2025-2027) کے سلسلے میں امیدواروں کی
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)آل سکھر سمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے آئندہ انتخابات (مدت 2025-2027) کے سلسلے میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمانِ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کل 12 ممبران نے انتخابی فارم حاصل کیے تھے، جن میں سے 9 امیدواروں نے اپنے مکمل کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔الیکشن کمشنر جناب جاوید میمن کے مطابق تمام امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، اور یہ تمام امیدوار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل قرار پائے ہیں۔جاری کردہ فہرست کے مطابق درج ذیل امیدوار انتخابی میدان میں حصہ لیں گے۔نعیم بدر قریشی۔ انس قریشی۔فیاض خان۔حسن گردیزی۔عبدالرشید بندھانی۔جنید شیخ۔عبدالہادی بندھانی۔شہریار راجپوت۔عرفان قریشی۔الیکشن کمشنر جاوید میمن نے مزید بتایا کہ الیکشن کا عمل جاری شدہ شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور پولنگ 26 اکتوبر، بروز اتوار منعقد ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو شفاف، منصفانہ اور غیرجانبدار بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ تنظیم کے تمام اراکین اپنی رائے آزادی، اعتماد اور اطمینان کے ساتھ استعمال کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اراکین کو معلومات کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن کا دفتر گرین پاور سولوشن، نزد سفید مسجد، برابر UBL بینک، حسینی روڈ سکھر میں قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے امیدوار اور اراکین انتخابی امور سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔