November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع آفس نور پور تھل میں نمبردار کسان زیادہ گندم

IMG-20251017-WA0277

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ زراعت توسیع آفس نور پور تھل میں نمبردار کسان زیادہ گندم اگاو مہم کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک محمد نواز چڈھر نے کی۔ کنونشن میں اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیرازنے خصوصی طورپرشرکت کی۔ تحصیل نورپور تھل کے کسان بھی اس کنونشن میں موجودتھے۔۔ کنونشن کے دوران ماہرین زراعت نے کسانوں کو زیادہ گندم اگانے اور فصلوں کے باقیات جلانے سے انسانی جانوں پر اثر انداز ہونے والے نقصانات سے آگاہی دی۔ اس موقع پر کسانوں نے خطاب کرتے ہوئے خوشحال کسان وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نےکہاکہ تاریخ میں پہلی بار کسانوں کو اتنے بڑے پیمانے پر سبسڈیز دی گئی ہیں ۔ہم حکومت پنجاب کا گندم اگاو کا مقرر کردہ ہدف پورا کریں گے ۔ آخر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد نواز چڈھر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالماجد خان نے کسانوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔