November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی )سکھر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی

IMG-20251017-WA0276

سکھر (بیورورپورٹ۔۔سید نصیر حسین زیدی
)سکھر پولیس کی جانب سے ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی خصوصی ہدایت پر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ اے سیکشن پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نواں گوٹھ رحیم کالونی میں قائم گٹکے اور ماوے کے گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے بھاری مقدار میں گٹکہ، ماوا، چھالیہ اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن کو خفیہ اطلاع ملی کہ نواں گوٹھ رحیم کالونی میں ایک گودام میں گٹکہ اور ماوا کی غیر قانونی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مارا، جس کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں تیار شدہ اور خام مال برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق برآمد شدہ سامان میں دو بوریاں چھالیہ، 150 عدد گٹکہ ماوا کی پٹیاں، پانچ سے زائد مختلف اقسام کی پتیاں اور دیگر گٹکہ و ماوا تیار کرنے والا سامان شامل ہے۔کارروائی کے دوران تین ملزمان سمندر پٹھان، صحبت پٹھان اور قاسم پٹھان کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات و گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے تھانہ اے سیکشن پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر پولیس پارٹی کو شاباش دی اور کہا کہ عوامی صحت و سماجی اقدار کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔ انہوں نے تمام تھانوں کے افسران کو ہدایت کی کہ گٹکہ، ماوا اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مزید سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں، تاکہ سکھر کو سماجی برائیوں سے پاک کیا جا سکے۔